ملاکنڈ پیڈیا ۔
دیر کوہستان پاتراک ۔ وسطی ایشیاء 1873کی رپورٹ کے مطابق ۔
دیر کوہستان ۔
یاغستان میں پنجکوڑہ کے پانی کے نکاس کے سِرے پر واقع ایک وادی، جہاں ایک قوم آباد ہے جسے عمومی طور پر "کوہستانی" کہا جاتا ہے۔ اس وادی کی سرحدیں شمال میں کشکار، جنوب میں ملیزی، مشرق میں سوات کوہستان، اور مغرب میں بھی ملیزئی سے ملتی ہیں۔
یہاں چھ دیہات ہیں:
1. پاتراک — جہاں راجنور، رامنور، شام نور، اور چارتور ا کے لوگ آباد ہیں۔
2. بیاڑ — دریا پنجکوڑہ کے مغرب میں واقع، یہاں ملانور، باتی رور، اور کینور قبائل رہتے ہیں۔
3. بریکوٹ — یہاں درویزور، بیرور، اور حمدیور لوگ آباد ہیں۔
4. کلکوٹ — یہاں دارک، برور، اور چُد قبیلے کے لوگ رہتے ہیں۔
5. تل — جہاں میرور، سیلور، اور شُتور قبیلے کے لوگ مقیم ہیں۔
6. لاموتی — یہاں چندور، دک نور، پندور، کشالور، منجور، اور چمور قبیلے کے لوگ آباد ہیں۔۔
![]() |
Amjad Ali |
نوٹ ۔
اگر قبائل کے ناموں میں غلطی ہو تصحیح کریں ۔
اصل میں ان قبیلوں کے نام میکگریگر کی 1873 کی رپورٹ میں درج ہیں ،ممکن ہے تلفّظ اس زمانے کے لحاظ سے کچھ دوسرا ہو ۔
امجد علی اتمانخیل آرکائیوز
0 Comments